احمہ اربعہ کا مسلک برحق ہے
س۔۔۔۔۔ آپ نے اپنی کتاب میں فقہ حنفی کو ہی گویا معیار نجات قرار دیا ہے، سوال یہ ہے کہ دوسرے اٸمہ ثلاثہ کے متبعین کے بارے میں آپ کی کیا راٸے ہے...؟ میں جہاں رہتا ہوں وہاں فقہ شافعی کے ماننے والے زیادہ ہیں اور میری زندگی بھی امام شافعی رحمت اللہ علیہ کی تقلید میں گزری ہے، میں اپنی زندگی بھر کی عبادات کے بارے میں پریشان ہوں، کیا میرے لیے مسلک کی تبدیلی ضروری ہے۔۔؟ اور یہ بظاھر مشکل ہے، کیا امام شافعی رحمت اللہ علیہ کا مسلک کتاب وسنت کے خلاف ہے۔۔؟ میری اس الجھن کو دور فرمادیں۔
ج۔۔۔۔۔ آنجناب کی سلامتی فھم اور حق پسندی سے جی خوش ہوا، حق تعالی شانہ مجھے اور آپ کو اپنی رضا ومحبت نصیب فرماٸیں۔
حضرت امام شافعی رحمت اللہ علیہ چاراٸمہ میں سے ایک ہیں، اور چاروں امام برحق ہیں، ان کے درمیان حق وباطل کا اختلاف نہیں، بلکہ راجح ومرجوح کا اختلاف ہے، میں چونکہ حنفی ہوں اس لٸے امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کے مسلک کو اقرب الی الکتاب والسنت سمجھتا ہوں، اور امام شافعی رحمت اللہ علیہ اور دیگر اکابراٸمہ کے مسلک کو بھی برحق مانتا ہوں، ان اکابر میں سے جس کے ساتھ اعتقاد واعتماد زیادہ ہو اسی کے مسلک پر عمل کرتے رہنا انشإاللہ ذریعہ نجات ہے۔
چونکہ آپ کی طویل زندگی حضرت امام شافعی رحمت اللہ علیہ کے مسلک حقہ پر گزری ہے، اور چونکہ آپ جس علاقہ میں رہتے ہیں وہاں فقہ شافعی رحمت اللہ علیہ کے مساٸل بتانے والے بہ کثرت ہیں اس لٸے میری راٸے یہ ہے کہ آپ کے لٸے فقہ شافعی رحمت اللہ علیہ کی پیروی میں سہولت ہے، آپ اسی کو اختیار کٸے رہیں۔
کتاب وسنت کے نصوص کی تطبیق میں حضرات اٸمہ رحمت اللہ علیہ کا نقطہ مختلف ہوتا ہے، اس لٸے امام شافعی رحمت اللہ علیہ کا پہلو بھی یقینًا قوی ہوگا، اور آپ کے لٸے بس اتنا عقیدہ کافی ہے، اور اگر آپ امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کا مسلک اختیار کرناچاھتے ہیں تو شرعًا اس کا بھی مضاٸقہ نہیں، بشرطیکہ فقہ حنفی کے مساٸل بتانے والا کوٸی شخص میسر ہو ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box