شوہر کو گھائل کرنے کے لیۓ بیوی کے چند ہتھیار
شوہر کے دل میں محبت کے جذبات پیدا کرنے میں بعض چیزیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔
یوں سمجھیں کہ شوہر کو محبت سے گھائل کرنے کے لیۓ عورت کے پاس خاص ہتھیار ہیں جو اللہ تعالیٰ نے عورت کو عطا کیۓ ہیں۔
اب یہ ہر عورت کی اپنی اپنی صلاحیت ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا فن جانتی ہے یا نہیں۔
شوہر کے دل کا تالا اگر بند بھی ہے تو عورت کے پاس ایسی چابیاں ہیں جن سے وہ با آسانی کھُل سکتا ہے۔ توجہ سے سنیۓ۔۔۔۔!
1۔ آنکھوں کا ہتھیار :
سب سے پہلے انسان کی آنکھیں۔ یہ وہ کنجیاں ہیں جن کے ذریعے سے عورت اپنے خاوند کے دل کے بند تالے کو کھول سکتی ہے۔
2۔ مسکراتی آنکھیں :
مسکراتی آنکھیں ہمیشہ دوسرے کا دل جیتتی ہیں۔ دل خوش کرتی ہیں۔ ہمیشہ دوسرے کو محبت کا پیغام دیتی ہیں۔
آپ ہمیشہ اپنے شوہر کو نرم اور پیاری نگاہوں سے دیکھا کریں۔
مقصد آپ سمجھ گئیں۔ ہمیشہ اپنے شوہر کو نرم نگاہوں سے دیکھا کریں کہ جب آپ دیکھیں تو خاوند سمجھے کہ یہ کہہ رہی ہے میں تو آپ پر قربان جاؤں۔
جب آپ ایسی پیار بھری محبت بھری نگاہوں سے شوہر کو دیکھیں گی کہ آپ کی نگاہیں ہی بول کر کہہ رہی ہوں کہ حضور میں آپ پر قربان تو یاد رکھیۓ اس عمل سے شوہر کے دل میں بیوی کے لیۓ بے پناہ محبت پیدا ہوگی۔۔۔!
3۔ "خوشبو (Khushbo) کا استعمال" :
اسی طرح عورت کو چاہیۓ کہ شوہر کے لیۓ خوشبو کا استعمال کرے۔ خوشبو کا استعمال آپکے پاس ایک چابی ہے۔ قدرتی بات ہے کہ مرد ہو یا عورت خوشبو ہر ایک کو اچھی لگتی ہے۔ ہمارے رسول اللہﷺ نے خوشبو کو پسند فرمایا۔ پوری دنیا کے انسان فطری طور پر خوشبو کو پسند کرتے ہیں لہذا میری بہنوں آپ ہمیشہ اچھی خوشبو کا استعمال کریں کہ خاوند جس کو سونگھنا پسند کرتا ہو۔ خوشبو سونگھنے سے انسان کے دل میں محبت کے جذبات موجزن ہوتے ہیں۔ اس لیۓ بیوی کو چاہیۓ کہ وہ اپنے خاوند کے لیۓ خوشبو کا استعمال کرے مگر یاد رہے کہ ایسی خوشبو نا ہو جو بہت زیادہ پھیلے اور غیروں تک پہنچے۔ صرف شوہر کے لیۓ خصوصی طور پر خوشبو کا استعمال کیا کریں۔ یہ عمل شوہر کو قریب کرنے میں بڑا کارآمد ثابت ہوگا۔
4۔ ہاتھوں کی کنجی :
عورت کے دونوں ہاتھ، یہ بھی کنجیاں ہیں۔ جب آپ کسی موقع پر بات کرتے ہوۓ اپنا ہاتھ اپنے خاوند کے ہاتھ میں دے دیں یا اپنے ہاتھ خاوند کے کندھے پر رکھ دیں تو آپ کی بات کرنے کا خاوند پر اثر ہی کچھ اور ہوگا۔
یہ عمل شوہر کو بےحد پسند آتا ہے کیوں کہ اس عمل سے بے پناہ اپنائیت ملتی ہے اور محبت پیدا ہوتی ہے۔
تو ہاتھ بھی اللہ رب العزت کی نعمت ہے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box